Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا انڈین ہم منصب سے رابطہ

’فریم ورک معاہدے کی پابندی پر زور دیتے اسے سوڈان کے امن و استحکام کا ضامن قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے آج منگل کو انڈین ہم منصب ایس جے شنکرسے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کی موجودہ صورتحال اور فوجی کشیدگی کو روکنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے فریم ورک معاہدے کی پابندی پر زور دیتے اسےسوڈان کے امن و استحکام کا ضامن قرار دیا ہے۔
سعودی اور انڈین وزرائے خارجہ نے دنوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی ہے۔

شیئر: