Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں عید جمعے کو جبکہ پاکستان میں سنیچر کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا پے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر جمعے کو ہوگی۔
سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شوال کے چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ عیدالفطر جمعہ 21 اپریل سے شروع ہوگی۔

پاکستان میں عید سنیچر کو ہوگی

دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا عیدالفطر 22 اپریل بروز سنیچر ہوگی۔
پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ’لہٰذا عیدالفطر 22 اپریل بروز سنیچر ہوگی۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات کو) چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر تھے۔

شیئر: