Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے موقع پر مملکت بھر میں خوشبویات کی بہار

عید پر تحائف دینے کے لیے بھی خوشبویات خریدی جاتی ہیں۔ (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی عرب میں عید الفطر کے موقع پر پورے ملک میں مشرقی اور مغربی خوشبویات کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ خواتین نے ریکارڈ تعداد میں خوشبویات خریدیں۔

خواتین خوشبویات بڑھ چڑھ کر خرید رہی ہیں۔ (فوٹو العربیہ چینل)

العربیہ چینل نے خوشبویات کی خریداری کے حوالے  سے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جسے بڑی پذیرائی مل رہی ہے دیکھا جاسکتا ہے  کہ خواتین خوشبویات بڑھ چڑھ کر خرید رہی ہیں۔
کئی مقامی شہریوں نے بتایا کہ وہ عید کے موقع پر مغربی ممالک خصوصا عربوں کی تیار کردہ خوشبویات خاص طور پر خریدتے ہیں۔ مغربی دنیا میں سب سے زیادہ فرانس کی خوشبویات پسند کی جاتی ہیں۔ سعودی شہری اس موقع پر اپنے پیاروں کو خوشبو کا تحفہ پیش کرتے ہیں اور اپنی بیٹھکوں کو خوشبو سے معطر کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ مساجد میں بھی رمضان کے علاوہ عید پر بھی خوشبویات کا استعمال بڑھا ہوا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: