Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل: 21وارداتیں کرنے والے 7سعودی گرفتار

حائل .... گورنر حائل کی ہدایت پر سیکیورٹی فورس کے اداروں نے گاڑیو ں، مویشیوں اور آتشیں اسلحہ کی چوری کی 21وارداتیں کرنے والے 7سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ حائل پولیس کے ترجمان نے الوئام ویب سائٹ کو اسکی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ گرفتاری گورنر شہزاد ہ عبدالعزیزبن سعد کی ہدایت پر عمل میں آئی۔ گرفتار شدگان حائل الشملی، موقق، جبہ ، قنا، الحفیر اور النفود میں چوری کی وارداتیں کرچکے تھے۔ انہوں نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

شیئر: