Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے، سعودی سفیر

سعودی عرب ، سوڈان کے متحارب فریقیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سوڈان میں متعین سعودی سفیرعلی جعفر نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، سوڈان کے متحارب فریقیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ، ہماری اولین خواہش ہے کہ وہاں جنگ بند ہوبعدازاں اگلے اقدام پرغورکیاجائے گا۔
العربیہ چینل کوانٹرویودیتے ہوئے سعودی سفیر کے مزید کہا کہ سوڈان سے متعلق چار فریقی بین الاقوامی گروپ اورسہہ فریقی تنظیم کے تحت کی جانے والی کوششوں کا جوسلسلہ سوڈان میں جنگ سے قبل شروع کیا گیا تھا وہ بند نہیں ہوا۔
سعودی سفیر نے کہا کہ چارفریقی گروپ اورسوڈانی ٹیم نیز مقامی شہریوں کی رائے یہی ہے کہ ملک میں امن وامان سوڈان کے مفاد میں ہے۔
 انہوں نے توجہ دلائی کہ جنگ بندی کےلیے جدوجہد جاری ہے جبکہ سوڈانی عوام کی آرزوں کی تکمیل کےلیے مکالمے کی بحالی کی کوششیں مسلسل ہورہی ہیں۔
سہہ رکنی ٹیم سوڈانی فریقوں کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے یہ اقوام متحدہ کے سفارتی مشن افریقی تنظیم اتحاداورسرکاری ترقیاتی اتھارٹی پرمشتمل ہے جبکہ چاررکنی بین الاقوامی گروپ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اورامریکہ شامل ہیں۔
خرطوم میں سعودی سفیر نے بتایا ہے کہ پیرکوسوڈان سے غیرملکیوں کے انخلا کے آپریشن میں تیزی آئی ہے متعدد ممالک آپریشن کے عمل کومکمل کرنے کے لیے مل کرکام کررہے ہیں 2 ہزار سے زائد افراد بحری جہاز کے ذریعے کیے گئے ہیں۔

شیئر: