Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے لیےزم زم لے جانے کی شرائط 

عمرہ زائرین کو 5 لیٹروالا ایک ہی کین لے جانے کی اجازت ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
جدہ کے شاہ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو واپسی پرآب زم زم لے جانے کی سہولت فراہم کی ہے تاہم اس کےلیے شرائط پرعمل کرنا ضروری ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ایئرپورٹ انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ مملکت سے واپسی پرعمرہ زائرین کو آب زمزم لے جانے کے لیے مقرر شرائط کے مطابق تیارکیا گیا کین جو کہ 5 لیٹروالا ہے لے جانے کی اجازت ہے۔
ائیرپورٹ پردستیاب آب زم زم جو کہ مخصوص پیکینگ فراہم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ کوئی اورکین نہ لیا جائے۔
آب زمزم کوبوتلوں میں بھرکراپنے سامان میں نہ رکھا جائے۔ ایک عمرہ زائرکو5 لیٹروالا ایک ہی کین لے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔
واضح رہے جدہ کے نئے شاہ عبدالعزیزایئرپورٹ (ٹرمنل ون) پرجوفضائی کمپنیاں کام کرتی ہیں انہیں سول ایوایشن کی جانب سے ہدایات جاری کی جاتی ہیں جن پرپابندی کرنا ضروری ہے۔
بعض افراد اپنےسامان میں آب زمزم کی بوتلیں رکھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پردشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شیئر: