Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہ دینے پر قید اور جرمانے کی سزائیں

ریاض .... ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہ دینے والوں کو قید اور جرمانے کی سزاﺅںکا سامنا کرنا پڑیگا۔ اس سلسلے میں کسی کو استثنیٰ نہیں ملے گا۔ ٹیکس پر عمل درآمد 2018ءمیں شروع ہوگا۔ ایسے تمام ادارے جن کی سالانہ آمدنی375000سے زیادہ ہوگی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے پابند ہونگے۔ جو ادارے یا افراد ٹیکس سے بچاﺅ کیلئے معلومات کا اندراج نہیں کرائیں گے۔ جو لوگ ٹیکس کے اقرار نامے میں غلطی کرینگے انہیں سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ ایسے ادارے جن کی آمدنی 185000ریال سے زیادہ نہیں ہوگی وہ رضاکارانہ طور پر اندراج کراسکتے ہیں۔ 375000ریال سے زیادہ آمدنی والے اداروں کو اندراج کرانا ضروری ہوگا۔ یہ بات ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ادارے حمود الحربی نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مالی خسارے سے دوچار کمپنیوں کو ٹیکس سے استثنیٰ نہیں ملے گا۔ اسکا مسودہ آئندہ دو ہفتے میں جاری کردیا جائیگا۔

شیئر: