Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ثقافتی کمیشن کی پیرس میلے میں شرکت

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والا یہ سالانہ میلہ 1904 سے جاری ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے دو ثقافتی کمیشن پیرس میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش اور بڑے ثقافتی میلے میں مملکت کے ورثے اور روایات کو اجاگر کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے دونوں ثقافتی کمیشن تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن اور ہیریٹیج کمیشن پیرس میلہ (فوئر ڈی پیرس) میں حصہ لے رہے ہیں۔

ثقافت کی عکاسی کرنے والا یہ میلہ 8 مئی تک جاری رہے گا۔ فوٹو: عرب نیوز

فرانس کے شہر پیرس میں مختلف ممالک کی ثقافت کی عکاسی کرنے والا یہ میلہ 27 اپریل سے آٹھ مئی تک جاری رہے گا، جس میں مملکت کی جانب سے ثقافتی ورثے، لوک داستانوں اور روایات کی عکاسی کی جائے گی۔
پیرس ایکسپو پورٹ ڈی ورسیلز میں لگائے جانے والے اس میلے میں تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن مملکت کے مختلف خطوں کی روایات پر مبنی ثقافتی ورثے اور لوک داستانیں پیش کرنے والے سات شوز پیش کرے گا۔

مختلف علاقائی مصنوعات اورعلاقائی ثقافت پیش کی جاتی ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

ہیریٹیج کمیشن کی جانب سے  پیرس میلے میں شرکت کرنے والے زائرین کو سعودی عرب کی مخصوص روایتی دستکاری کے انداز اور تکنیک سے متعارف کرایا جائے گا۔
دونوں کمیشن سعودی وزارت ثقافت کا حصہ ہیں جو سعودی وژن 2030 کے  زِیرتحت مملکت کی ثقافتی روایات کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کے علاوہ معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مملکت کی مخصوص روایتی دستکاری متعارف کرائی جاتی ہے۔ فوٹو: عرب نیوز

پیرس میں منعقد ہونے والا یہ سالانہ میلہ 1904 سے جاری ہے اور عام طور پر اپریل مئی میں 10 دنوں تک لگایا جاتا ہے جس میں لوگوں کے لیے مختلف مصنوعات کی نمائش اورعلاقائی ثقافت کے علاوہ لوک ورثے اور علاقائی مصنوعات پیش کی جاتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: