Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمازیوں کو مسجد اقصی جانے  سے روکنا قابل مذمت ہے: او آئی سی

اسرائیلی حکام کی سرگرمیاں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات بھڑکا رہی ہیں۔ (فوٹوعرب نیوز)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورس قبلہ  اول مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی کرکے جنیوا معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق او آئی سی نے کہا ہے  کہ قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصی کے صحنوں میں بار بار گھسنا اور نمازیوں کو مسجد اقصی میں جانے  سے روکنا قابل مذمت ہے۔
او آئی سی سمجھتی ہے کہ اسرائیل عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کا تقدس بار بار پامال کرکے بین الاقوامی قانون اور جنیوا معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔
او آئی سی نے کہا کہ منصوبہ بند جارحانہ سرگرمیوں کے جو نتائج برآمد ہوں گے ان کے ذمہ دار اسرائیلی حکام ہیں۔ اسرائیلی حکام کی یہ سرگرمیاں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات بھڑکا رہی ہیں۔
او آئی سی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مبینہ خطرناک خلاف ورزیاں روکنے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی و عیسائی مقامات مقدسہ کی تاریخی و قانونی  حیثیت کے تحفظ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: