Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور تیونس کی مشترکہ عسکری مشقیں شروع 

فوجی مشقوں کا مقصد باہمی تجربات سے مستفیض ہونا اورصلاحیت میں اضافہ ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب اور تیونس نے ’القیروان 23‘  کے نام سے جمعرات کو تیونس میں بری فوجی مشقیں شروع کردیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق تیونس کے فوجی دستے اور سعودی عرب کی سپیشل فورس اور چھاتہ بردار دستے سپیشل فورس ٹریننگ سینٹر میں مشقیں کررہے ہیں۔ 
فریقین کے فوجی افسران اور اہلکار مختلف قسم کے ماحول میں جدید حربی طریقے آزما رہے ہیں۔ 
بری فوجی مشقوں کا مقصد فریقین کے درمیان عسکری تجربات کا تبادلہ، یکجہتی میں اضافہ اور عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ 

شیئر: