Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام، خاتون یوٹیوبر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے 

متعلقہ ابلاغی کمیٹیوں نے مبینہ خلاف ورزیوں کے بارے میں چھان بین کی ( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں سمعی و بصری ابلاغ کے قومی ادارے نے ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں مقامی یوٹیوبر خاتون کا کیس  پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوبر خاتون نے ادارہ امر بالمعروف کے خلاف گمراہ کن معلومات شیئر کی تھیں۔ جس سے رائے عامہ میں ردعمل کے ساتھ معاشرے کی اقدار اور اصولوں کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے تھے‘۔
سمعی و بصری ابلاغ کے قومی ادارے کا کہنا ہے کہ’ خاتون نےجو کچھ کیا وہ سوشل میڈیا کے حوالے سے مقررہ لائحہ عمل کی خلاف ورزی ہے۔‘
 ’خاتون یو ٹیوبر کو دفتر میں طلب کرکے معاملے کے حوالےسے بیان لیا گیا‘۔
’متعلقہ ابلاغی کمیٹیوں نے مبینہ خلاف ورزیوں کے بارے میں چھان بین کی بعد ازاں خاتون کو قانونی کارروائی کے لیے  پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیاگیا‘۔

شیئر: