Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے وفد کی سوڈانی ہلال احمر کے سربراہ سے ملاقات

سوڈان میں زیادہ مدد ہمیں سعودی عرب کی طرف سے آرہی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سوڈان کے متاثرہ صوبوں تک امدادی سامان کی ترسیل اور تقسیم کی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے شاہ سلمان مرکز برائے  امداد و انسانی خدمات کی ٹیم اور سوڈانی ہلال احمرکے سربراہ ڈاکٹر خلیل سریل نے پورٹ سوڈان میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سوڈانی ہلال احمر کے سربراہ نے سوڈانیوں کی مسلسل مدد پر شاہ سلمان بن عبدالعزیم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔  
انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب کی اعلی قیادت کی جانب سے سو ملین ڈالر مالیت کا امدادی سامان اور سوڈانیوں کی مدد کے لیے ’ساھم‘ پورٹل کے ذریعے عوامی عطیات مہم چلانےکا حکم دینا  قابل قدر اقدام ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’امدادی ممالک میں سب سے زیادہ مدد ہمیں سعودی عرب کی ہی طرف سے آرہی ہے‘۔ 

شیئر: