Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس،حکم امتناع کوئی بڑی بات نہیں،سرتاج عزیز

اسلام آباد..مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادو کیس میں عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے میں حکم امتناع کوئی بڑی بات نہیں ۔ ایک بیان میں سرتاج عزیز نے کہا کہ کلبھوشن کے حوالے سے عالمی عدالت نے قونصلر رسائی پر حکم نہیں دیا صرف رائے کا اظہار کیا ہے ۔ قونصلر رسائی کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے کلبھوشن سے متعلق پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ عبوری فیصلے میں حکم امتناع کوئی اتنی بڑی بات نہیں۔ اپیل پر زیادہ تر کیسز میں حکم امتناع مل جاتا ہے۔ہماری عدالتوں میں بھی نظرثانی کی اپیل پر ایسے ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء نے عالمی عدالت انصاف میں بہت اچھا کیس پیش کیا۔

 

شیئر: