Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے یوآئی کے رہنما مولانا گل نصیب کی قونصل جنرل سے ملاقات

جدہ ( اسٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ کے امیر اور سابق سینیٹرمولانا گل نصیب نے قونصل جنرل شہریا راکبر خان سے ملاقات کی جس میں ریجن میں مقیم پاکبانو ں کے مسائل کے حل کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ حافظ طاہر بھائی ، عبدالرزاق واسو، قاری رفیع اللہ ہزاروی اور قاری گل زمین دیشانی موجود تھے ۔ مولانا گل نصیب نے کہا کہ سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم غیر قانونی تارکین کوجو مہلت دی ہے اس حوالے سے قونصلیٹ ہم وطنوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ جلداز جلد وطن جا سکیں ۔ جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایسے افراد جنہوں نے غیر ملکی خواتین سے شادی کی ہے انکے بچوں کو بھی آئوٹ پاس جاری کرنے میں تاخیر نہ کی جائے اور اس مرحلے کو آسان بنایا جائے تاکہ وہ افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس مہلت کے دوران ملک جاسکیں ۔ جے یو آئی کے وفد نے قونصل جنرل کو ان مسائل سے بھی آگاہ کیا جن کا سامنا کمیونٹی کو کرنا پڑرہا ہے ۔ قونصل جنرل نے اس امر کی یقین دہانی کروائی کے مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جائیگا ۔

شیئر: