Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویلینز پر آرمی ایکٹ، چھ شیر بھاگ نکلے اور پیٹرول کی قیمت میں کمی سمیت پاکستان میں گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، حکومتی جماعتوں کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، شیخوپورہ میں شیروں کا پنجرے سے فرار ہونا، فوجی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے بیان جیسی خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

پیٹرول 12 اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر سستا

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔
پیر کی رات کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیٖف دینے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 12 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق 12 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔
مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان نے 15 مئی پیر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

حکومتی اتحاد سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟

پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت اور تقسیم اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ کوئی بھی ادارہ اس سے محفوظ نہیں رہا۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پہلے سپریم کورٹ سے رہائی اور پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے نو کیسز میں ضمانت سے جہاں ان کے حامی خوش ہیں وہی حکومتی اتحاد کی جانب سے نہایت سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
جمعے کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے بعد اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عدلیہ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔
انہوں نے 15 مئی پیر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’سپریم کورٹ کے سامنے بہت بڑا دھرنا دیا جائے گا۔ ہم تین دو کا فیصلہ قبول کرنے کو تیار نہیں۔
مزید پڑھیں

شیر گھس آنے کے بعد گھروالوں نے خود کو کمروں میں بند کر لیا تھا (فوٹو: سکرین شاٹ)

شیخوپورہ میں پنجرہ ٹوٹنے پر چھ شیر بھاگ نکلے، ایک گھر میں گُھس گیا

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں شدید آندھی کے باعث سرکس کے شیروں کا پنجرہ گر کر ٹوٹ گیا اور شیروں کے باہر نکلنے پر پولیس اور انتظامی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
شیخوپورہ میں ہائی وے کالونی کے قریبی علاقے میں سرکس لگائی گئی تھی۔ منگل کی شام شدید آندھی کے باعث شیروں کا پنجرہ ٹرک پر سے نیچے گرنے کے بعد کھل گیا اور چھ شیر باہر نکل کر بھاگ گئے۔
مزید پڑھیں
 

آرمی چیف کو ملک کی موجودہ سکیورٹی صورت حال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں بارے بریفنگ دی گئی۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

فوج اپنی تنصیبات کے تقدس کی مزید پامالی برداشت نہیں کرے گی: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ کرنے والے تمام منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار سنیچر کو کور ہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے کے موقعے پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ’9 مئی کے یوم سیاہ پر متشتعل افراد، انہیں اُکسانے والوں اور ان پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں

اکرام چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حالات میں سویلینز پر آرمی ایکٹ لگایا گیا تو عدم استحکام کا تسلسل بڑھے گا۔ 

کیا توڑ پھوڑ کرنے والے سویلینز پر آرمی ایکٹ لگ سکتا ہے؟

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس کی اعلٰی کمان نے فیصلہ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے عسکری تنصیبات پر توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گیے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں شرپسندوں کی جانب سے کی گئی جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی  شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان حملوں میں ملوث افراد پر پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کا آرمی ایکٹ 1952 میں بنا تھا اور یہ فوج سے متعلقہ جرائم کی سزاؤں کا احاطہ کرتا ہے جس میں سزائے موت اور قید شامل ہے جو جرائم کی نوعیت کے تحت دی جاتی ہیں۔ ان جرائم میں بغاوت سے لے کر دھوکہ دہی، جھوٹا الارم بجانا اور سویلین جرائم تک شامل ہیں۔
مزید پڑھیں

شیئر: