Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سنیچر کو سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان

 21 قیراط ایک گرام سونا 208.56 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 20 مئی کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 208.56 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ جمعے کو سونے کے نرخ 206.25 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 238.36 ریال، 22 قیراط ایک گرام 218.50 اور18 قیراط 178.77 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,002.21 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,097.55 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,288.24 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔

شیئر: