Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر اکاونٹ پر فون نمبر کیسے تبدیل کرایا جا سکتا ہے؟

موبائل سمز بھی ابشر اکاونٹ سے مربوط کردی گئی ہیں (فائل: فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ڈیجیٹل خدما ت کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد سرکاری معاملات  آسان ہوگئے ہیں۔
ان میں اقاموں کا اجرا، تجدید، خروج وعودہ، خروج نہائی، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے علاوہ گاڑی کی ملکیتی کارڈ ’استمارہ ‘ کی تجدید و دیگ معاملات شامل ہیں۔ 
ڈیجیٹل سروسز سے قبل سرکاری معاملات کے لیے جوازات اور دیگر دفاتر سے رجوع کرنا پڑتا تھا۔ 
ڈیجیٹل خدمات سے اب تمام معاملات اپنے گھریا دفتر سے ہی انجام دیئے جاسکتے ہیں جس سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سہولت ملی ہے۔ 
ابشر اکاونٹ کے بغیراقامہ کی تجدید اوردیگر معاملات کی انجام دہی ممکن نہیں ہوتی۔ توکلنا اوراعتمرنا ایپ کےلیے بھی ابشر اکاونٹ اہم ہوتا ہے۔ 
 
موبائل سمز بھی ابشر اکاونٹ سے مربوط کردی گئی ہیں۔  
  ایک شخص نے  جوازات کے ٹوئٹر اکاونٹ پر دریافت کیا ’ابشراکاونٹ پراپنا فون نمبر کس طرح تبدیل کیا جاسکتا ہے؟‘۔ 
سوال کے جواب میں  جوازات کی جانب سے کہا گیا کہ’ وہ افراد جو اپنا ابشراکاونٹ میں درج موبائل نمبرتبدیل کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ابشراکاونٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد اپنی معلومات یا پروفائل کے سیکشن میں جائیں جہاں درج موبائل نمبرکی تبدیلی کے آپشن کو اختیار کرتے ہوئے نیا موبائل نمبر درج کرنے کے بعد اسے محفوظ کردیں‘۔ 
’اس امر کا بھی خیال رکھیں کہ نیا موبائل نمبر ابشراکاونٹ ہولڈرکے اقامے پرجاری کرایا گیا ہو۔ ابشراکاونٹ کےلیے لازمی ہے کہ جوموبائل نمبردیا جائے وہ اسی شخص کا ہوجس کا اکاونٹ بنایا جارہا ہے‘۔ 

بینک اکاونٹ کے ذریعے اپنے فنگرپرنٹ کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

 ابشر کے حوالے سے ہی ایک شخص نے جوازات سے  دریافت کیا’ ابشرسسٹم میں اکاونٹ بنانے کے دوران فنگرپرنٹ فیڈ نہیں ہورہے کیا کریں؟‘۔ 
بعض افراد کو فنگرپرنٹ ابشرسسٹم میں فیڈ کرنے کےحوالے سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’ابشر سسٹم میں جن افراد کے اکاونٹ میں فنگرپرنٹ فیڈ نہیں کیے جاسکتے انہیں چاہئے کہ وہ جوازات کے ذیلی دفتر سے رجوع کریں‘۔ 
دوسرا طریقہ جس شخص کا ابشراکاونٹ بنایا گیا ہے وہ فنگرپرنٹ محفوظ کرنے کے لیے اپنے بینک سے رجوع کرے جہاں اس کا اکاونٹ ہے۔ 
بینک اکاونٹ کے ذریعے اپنے فنگرپرنٹ کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں علاوہ ازیں ’ابشر‘سسٹم کی جانب سے فراہم کردہ کمپیوٹرائز مشینوں کے ذریعے بھی فنگرپرنٹ سیو کیے جاسکتے ہیں۔

شیئر: