Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، سمگلر گرفتار

نجران، جازان، عسیر، مکہ اور الجوف ریجنوں میں کوششیں ناکام بنائی گئیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ادارے کے ترجمان کرنل مسفرالقرینی نے کہا ہے کہ ’بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ’ نجران، جازان، عسیر، مکہ مکرمہ اور الجوف ریجنوں میں سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔


 ملزمان کو ضبط شدہ نشہ آور اشیا سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

مسفرالقرینی نے بتایا کہ ’43.2 ٹن قات، 1213 ٹن حشیش، 165157 نشہ آور گولیاں اور 574492 ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی کوششں کی جا رہی تھی۔ سمگلروں کو حراست میں لیا گیا ہے‘۔
ترجمان  نے کہا کہ’ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو ضبط شدہ نشہ آور اشیا سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: