Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمشنر جدہ  نے ایئرپورٹ انتظامات کا جائزہ لیا

ایئرپورٹ پرفراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا(فوٹو، ایس پی اے)
کمشنرجدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور وہاں مسافروں کوفراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق کمشنرجدہ کا استقبال ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکیٹوآفیسر ایمن بن عبدالعزیزنے کیا انکے ہمراہ ایئرپورٹ کے دیگراعلی عہدیداربھی موجود تھے۔
کمشنرجدہ کو ایئرپورٹ کے ٹرمنل نمبر1 کا دورہ کرایا گیا جہاں مسافروں  اورعمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا بھی دورہ کرایا گیا جہاں انکا استقبال شاہ عبداللہ ایئربیس کے کمانڈرعبداللہ الزھرانی نے کیا۔ کمشنرجدہ کو ٹرمنل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول میں استعمال کی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

شیئر: