Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی تفتیشی مہم ، 6 دکانیں سیل

مختلف ریجنز میں 47 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی ٹیموں نے ماہ اپریل کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں 4 ہزار 381 تفتیشی دورے کیے۔ دوران تفتیش 47 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
سبق نیوز کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کی ٹیموں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 3 ہزار 34 دورے اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں کے کیے جبکہ چارہ اورکیڑے مارادویات وغیرہ فروخت کرنے والی دکانوں کے 151 دورے کیے گئے۔
ادویات اورطبی آلات فروخت کرنے والی 1184 دکانوں میں تفتیش کی گئی جبکہ 590 گوداموں کے دورے کیے گئے جہاں غیرقانونی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نے 6 دکانوں کوبغیرلائسنس کے کارروبارکرنے پرسیل کردیا جبکہ 24 ہزار کلوگرام غیرمعیارمصنوعات کوتلف کیا گیا۔

شیئر: