Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا آپریشن،گودام سیل

کاسمیٹکس کے 2 لاکھ ڈبے ضبھ کیے گئے(فوٹو،ٹوئٹر)
جدہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی ٹیم نے گودام میں نامناسب طریقے سے رکھی گئی کاسمیٹک ضبط کرکے گودام کوسیل کردیا۔
عاجل نیوز کے مطابق ضبط کی جانے والی اشیا کومقررہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسٹور کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ استعمال کے قابل نہ رہی۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ گودام میں رکھی گئی خواتین کے میک اپ میں استعمال ہونے والی مختلف برانڈ کی اشیا کے 2 لاکھ پیکٹ ضبط کیے گئے۔
اتھارٹی کی ٹیموں نے نئے قائم ہونے والے 20 گوداموں کا بھی جائزہ لیا جہاں مختلف نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ریجنل ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ادارے کی ٹیمیں مستقل بنیادوں پرمارکیٹوں اورگوداموں کا دورہ کرتی ہیں تاکہ اس امرکویقینی بنایاجائے کہ فروخت کی جانے والی اشیامقررہ معیار کے مطابق ہیں یا نہیں۔

شیئر: