Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلکی اعتبار سے یکم رمضان 27مئی کو متوقع، الجہنی

  مکہ مکرمہ ..... ماہر فلکیات زیاد الجھنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ یکم رمضان المبارک ہفتے کے روز ہو گا ۔ ماہ رمضان میں موسم قدرے گرم رہے گا البتہ دوسرے عشرے سے قدرے بہتری آئے گی ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فلکی ماہر الجھنی نے مزید کہا کہ آئندہ 2 ہفتوں تک مملکت کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کی توقع ہے ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 جبکہ کم سے کم 30ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ مشرقی ، مغربی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سے 33 ڈگری تک ہو سکتا ہے ۔ ماہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے سے گرمی کا زور ٹوٹنے کی امید کی جاسکتی ہے ۔ رمضا ن المبارک کے حوالے سے الجہنی کا کہنا تھا کہ شعبان کا مہینہ 30 دن کا ہوگا اس حساب سے پہلا روزہ 27مئی بروز ہفتہ کو ہو گا ۔ عید الفطر 25 جون کو متوقع ہے ۔ 

شیئر: