Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ کسٹم کی کامیاب کارروائی ، منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹک فورس نے دواسمگلرز کوحراست میں لے لیا(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ کسٹم نے بھاری مقدار میں نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناد دی ہے۔ منشیات کومشینوں میں چھپا کراسمگل کیا جارہا تھا۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ کسٹم کی ٹیموں نے بیرون ملک سے لائی جانے والی ہیوی مشنری کی ایک شپمنٹ کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں نشہ آور گولیاں چھپائی گئی ہیں۔
محکمہ کسٹم کا مزید کہنا تھا کہ ہیوی مشنری کے خفیہ خانوں میں چھپا کرلائی جانے والی منشیات کے بارے میں علم ہونے پرکسٹم اہکاروں نے مشینوں میں بنائے جانے والے خانوں کو کاٹ کروہاں سے نشہ آورگولیوں کی بڑی تعداد برآمد کرلی۔
برآمد ہونے والی نشہ آورگولیوں کو چھوٹے چھوٹے پیکٹس میں پیک کرکے انہیں ہیوی مشنیری کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
محکمہ کسٹم کی جانب سے منشیات ضبط کرنے کے بعد محکمہ انسداد منشیات کوکیس حوالے کیا گیا تاکہ وہ منشیات اسمگل کرنے والوں کو گرفتار کرسکیں۔

منشیات ہیوی مشنری کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)

اینٹی نارکوٹیک فورس کی ٹیم نے ہیوی مشنری کی شپمنٹ وصول کرنے کےلیے آنے والے دوافراد کو حراست میں لے لیا جن سے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: