Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آذربائیجان جانے والے سعودی سیاحوں میں تین گنا اضافہ

’آذربائیجان آنے والے سیاحوں میں سعودی شہری ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)

آذربائیجان جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سیاحوں آذربائیجان میں سیاحت کو زیادہ پسند کرنے لگے ہیں۔

اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ اپریل 2023 کے دوران آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تھی۔

سعودی عرب اور آذربائیجان کا فضائی روٹ 5 اہم فضائی روٹ میں سے ایک بن گیا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت سیاحت کے مطابق آذربائیجان آنے والے سیاحوں میں سعودی شہری ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہیں۔

شیئر: