چار ڈیموں سے 97 ملین مکعب لیٹر پانی چھوڑا جائے گا
’چھوڑے جانے والے پانی سے مزارعین کو نئے زرعی موسم میں کافی سہولت ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت ماحولیات،پانی اور زراعت نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک کے 4 اہم ڈیموں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کھیتوں کو سیراب کرنے اور آبی نظام کے علاوہ سبزہ زاروں بڑھانے کے لیے پانی فراہم کیا جائے گا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کنگ فہد ڈیم، وادی حلی ڈیم، وادی بیش ڈیم اور وادی تبالہ ڈیم سے مجموعی طور پر 97 ملین مکعب لیٹر پانی چھوڑا جائے گا‘۔
’چھوڑے جانے والے پانی سے مزارعین کو نئے زرعی موسم میں کافی سہولت ہوگی‘۔