Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے دسواں امدادی طیارہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا

یہ امداد انسانی ہمدردی کے سعودی انیشیٹو کا حصہ ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب سے منگل کو سوڈانی عوام کےلیے امدادی سامان لے جانے والا دسواں طیارہ پورٹ سواڈن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  والے امدای طیارے پر 30 ٹن سے زیادہ خوراک اور طبی سامان موجود ہے۔
یہ امدد سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کے سعودی انیشیٹو کا حصہ ہے۔


سوڈان میں متحارب فریقوں نے مزید پانچ دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ سوڈانی فوج  اور پیرا ملٹری ریپڈ فورسز نے محدود مدتی جنگ بندی معاہدے کی مدت پیر کو ختم ہونے سے پہلے مزید پانچ دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
قبل ازیں سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈان کے متحارب دھڑوں پر زور دیا تھا کہ’ وہ ملک میں اس وقت نافذ العمل قلیل مدتی جنگ بندی میں توسیع کے لیے کام کریں‘۔
 سعودی عرب کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں ’ مملکت اور امریکہ نے سوڈان کی مسلح افواج اور ریپڈ فورسز سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 29 مئی کو ختم ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع کے لیے بات چیت جاری رکھیں‘۔

شیئر: