Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کے درمیان سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کی سعودی کوششوں کی سپورٹ پر زور دیا گیا( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کے ساتھ سوڈان میں متحارب فریقوں کے خیالا ت کو قریب لانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطانبق دونوں وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران سوڈان کے تنازع کا جائزہ لیا اور جدہ مذاکرات کے دوران سیاسی حل تلاش کرنے کی سعودی کوششوں کی سپورٹ پر زور دیا گیا۔
جدہ معاہدے کے نتیجے میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سیکیورٹی فورسز( آر ایس ایف) کے درمیان محدود مدتی جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر انتظامات ہوئے ہیں۔
رابطے کے دوران سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور مشترکہ تشویش کے  متعدد امور پر جوائنٹ کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: