Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی افغانستان، لبنان اور شام میں امدادی سرگرمیاں

 روٹیوں کے 25 ہزار پیکٹ شامی، لبنانی، فلسطینی متاثرین میں روزانہ تقسیم  کیے جا رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت افغانستان، شام اور لبنان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
افغانستان کے صوبے قندھار میں یتیموں، بیواؤں اور ناداروں کے لیے 350 فوڈ باسکٹ تقسیم کرائی ہیں۔ ان سے 350 خاندانوں کے  2100 افراد کو فائدہ پہنچا۔  
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے غذائی اشیا فراہم کررہا  ہے۔ 
 شاہ سلمان مرکز نے شامی کمشنری حلب کے جندیرس قصبے میں  1580 فوڈ باسکٹ اور 1580 صفائی بیگ تقسیم کیے۔ ان سے زلزے سے متاثرہ 1580 خاندانوں نے فائدہ اٹھایا۔ 
شاہ سلمان مرکز نے لبنان کی عکار کمشنری اور المنیہ ضلع میں الامل فلاحی بیکری منصوبے کا چوتھا مرحلہ شروع کیا ہے
اس پروگرام کے تحت  روٹیوں کے 25 ہزار پیکٹ شامی، لبنانی، فلسطینی ضرورت مند خاندانوں میں روزانہ تقسیم  کیے جارہی ہیں۔ ان سے 12500 خاندانوں کی روٹی کی ضروریات پوری ہورہی ہیں۔ 

شیئر: