Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنان کی رہائش کو خفیہ رکھنے کےلیے’ ریفریجریٹر کا دروازہ ‘

پکڑے گئے غیر ملکی کارکنان کو متعقلہ حکام کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر وزارت تجارت)
سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں وزارت تجارت نے تفتیشی مہم کے دوران کارکنوں کی غیر رہائش کا پتہ لگایا ہے جس میں داخلے کا راستہ ایک ریفریجریٹر کے دروازے سے تھا۔
غیر قانونی گودام میں رہائش کو خفیہ رکھنے کے لیے حیران کن طریقہ اختیار کیا گیا۔ ریفریجریٹر کے دروازے کو داخلے کا راستہ بنا رکھا تھا۔
وزارت تجارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ  تفتیشی کارروائی کے دوران پکڑے گئے غیر ملکی کارکنان کو متعقلہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
 وزارت تجارت نے ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جس میں ریفریجریٹر کا وہ دروازہ دیکھا جاسکتا ہے جسے کارکن استعمال کررہے تھے۔

شیئر: