Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے ٹرمپ کو قہوہ پینے کی روایات سے آگاہ کیا، دیکھئے وڈیو

ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عربی قہوہ پینے کی روایات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قہوہ کی پیالی کو ہلانے کا مطلب یہ ہے کہ مزید قہوہ نہ ڈالا جائے ۔ عربوں کے ہاں روایت ہے کہ جب تک مہمان کے ہاتھ میں قہوہ کی پیالی ہوتی ہے اس وقت تک اس میں قہوہ ڈالا جاتا ہے۔ جب مہمان قہوہ سے اکتفا کرتا ہے تو پالی کو ہلاتا ہے ۔ اس علامت سے میزبان سمجھ جاتا ہے کہ مہمان مزید قہوہ پینے کا خواہشمند نہیں۔ کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر استقبالیہ تقریب کے دوران شاہ سلمان نے اس روایت سے ٹرمپ کو آگاہ کیا۔ یہ وڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔ 
وڈیو بشکریہ: العربیہ
 
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبروں کو ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ”ٹرمپ“ اور ”ریاض کانفرنس“ پر کلک کریں
 

شیئر: