Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی یوم ماحولیات پر قدرتی توازن بحال رکھنے کی پرعزم مہم

میگا پروجیکٹ نیوم میں گرین انیشیٹو اور قدرتی ماحول کے تحفـظ کا آغاز کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت 1973 سے عالمی یوم ماحولیات منایا جا رہا ہے جس میں قدرتی ماحول کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے لاکھوں لوگ کرہ ارض کی حفاظت میں مصروف ہیں۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والے مضمون میں 5 جون کو عالمی ماحولیات کے دن کی مناسبت سے مملکت میں حیوانات اور نباتات کے لیے قدرتی توازن برقرار رکھتے ہوئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف جنگلی حیات کو  قدرتی ماحول فراہم کر رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

دنیا بھر میں قدرتی ماحول میں توازن بحال رکھنے کے لیے عالمی یوم ماحولیات پر حکومتی پیمانے پر حیوانات اور نباتات کی دیکھ بھال کے لیے بہت سے اقدامات کیا جا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی 2022 میں دنیا کے جنگلات کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی آبادی میں اضافے اور خواہشات کے نتیجے میں مختلف قسم کے وسائل پر نئے مطالبات سامنے آ رہے ہیں جب کہ قدرتی ماحولیاتی نظام اہم اثاثہ ہیں اور ضروری ہے کہ اسے بحال کیا جائے، برقرار رکھا جائے اور پائیدار طریقے سے منظم کیا جائے۔
کرہ ارض پر قدرتی وسائل کی دیکھ بھال اور تحفظ  کو 21 ویں صدی تک نظر انداز رکھا گیا جس کے باعث موسمیاتی تبدیلی کی تلخ حقیقتیں ابھر کر سامنے آ ئیں جس کے بعد ماحولیاتی پالیسیوں کو برقرار رکھنا ضروری ہو گیا۔

سعودی وژن 2030  میں 10 لاکھ  پودے لگائے جانے کا ہدف مقرر ہے۔ فوٹو عرب نیوز

قدرتی ماحول کے بنیادی ڈھانچے کو سامنے رکھتے ہوئے رہنما اصولوں کے تحت ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے مملکت میں پرعزم مہم چلائی جا رہی ہے۔
قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے سعودی گرین انیشیٹو  کا آغاز 2021 میں کیا گیا، یہ مہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور آنے والی نسلوں کے لیے کرہ ارض کی حفاظت کے لیے بہترین قومی منصوبہ ہے۔
سعودی گرین انیشیٹو کے تحت ماحولیاتی تحفظ، توانائی کی منتقلی، پائیداری کے پروگرام اور ایسے دیگر اقدامات کے ساتھ ماحولیاتی ہدف اور سماجی ذمہ داری کے ہدف میں ایک بنیادی پیغام بن گیا۔
سعودی عرب نے اسی مہم کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے اہداف واضح کئے ہیں اور 2030 تک اپنے 30 فیصد بری اور بحری علاقے کی حفاظت کا عہد کیا ہے۔

قدرتی ماحولیاتی نظام اہم اثاثہ ہے ضروری ہے اسے بحال رکھا جائے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب کے گیگا پروجیکٹ نیوم کو یہاں کے اہم ترین منصوبوں میں ایک سمجھا جاتا ہے جس کی بنیادی اقدار میں انسانی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے پائیدار ترقی شامل ہے۔
نیوم میں نیچر ریجن کے سربراہ ڈاکٹر پال مارشل کا کہنا ہے کہ  مملکت کے میگا پروجیکٹ نیوم کے تحت گرین انیشیٹو اور قدرتی ماحول کے تحفـظ کا آغاز کیا گیا ہے۔
مملکت میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جا چکے ہیں اور سعودی وژن 2030  کے پیش نظر 10 لاکھ سے زیادہ درخت اور پودے لگائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مملکت میں نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے جنگلی حیات کو دوبارہ متعارف کراتے ہوئے مختلف قسم کے جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کرنے میں پیش قدمی کی ہے۔
 

شیئر: