Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ جانے والی شاہراہیں کہاں اور کون سی ہیں؟

سعودی روڈز جنرل اتھارٹی  نے تام شاہراہوں کی اصلاح ومرمت کرائی ہے( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں روڈز جنرل اتھارٹی  نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ جانے والی تمام شاہراہیں موثر اور محفوظ ہیں‘۔
’مکہ مکرمہ، منی، مزدلفہ اور عرفات آمد ورفت کو آسان  بنانے کے لیے تمام راستوں کی اصلاح و مرمت کرائی گئی ہے‘۔ 
الوطن اخبار کے مطابق روڈ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ مکہ مکرمہ  جانے والی شاہراہوں میں ریاض، طائف، مکہ مکرمہ روڈ  (820 کلو میٹر)، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ روڈ (420 کلو میٹر) ، مکہ مکرمہ، جدہ روڈ (70 کلو میٹر)، السیل الکبیر روڈ  (70 کلو میٹر) اور عقبہ الھدا روڈ (60 کلو میٹر) قابل ذکر ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات کے ادارے نے گزشتہ مہینوں کے دوران سرحدی چیک پوسٹوں سے حج مقامات تک جانے والی تمام شاہراہوں کا معائنہ کیا تھا۔
اتھارٹی نے 7400 کلو میٹر طویل شاہراہوں کی اصلاح و مرمت کرائی تھی جس سے عازمین حج کے زیراستعمال شاہراہوں کی کارکردگی موثر ہوگئی ہے۔

شیئر: