Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں منفرد طرز کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

اثرا آرٹ گیلری میں مختلف نمائشوں، تقریبات اور سیمینازر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ میں اثر کلکٹرز سرکل کی جانب سے اے ٹی ایچ آر آرٹ گیلری میں لگائی گئی نمائش میں کچھ نمایاں فنکاروں کے نادر فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 2023 کی اس دوسری نمائش میں آرٹ گیلری کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیں جو 31 جولائی تک جاری رہے گی۔

نمائش میں مقامی اور بین الاقوامی تخلیق کاروں کے نایاب تخلیق رکھی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

منفرد قسم کی نمائش میں رکھے گئے خوبصورت اور خاص انداز کے تغرے آرٹ سے منسلک شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
اثرا (اے ٹی ایچ آر) آرٹ گیلری کے نمائشی ہال میں معروف آرٹسٹ سارہ عبدو، احمد ماتر، سارہ ابوعبداللہ، احد العمودی، محمد الفراج، ریم الناصر، دانا اوارتانی، اور ایمن یوسری دیدبان کا تغرے رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اثرا (اے ٹی ایچ آر) آرٹ گیلری کا مقصد مملکت میں آرٹ کے کلچر کی سرپرستی کرتے ہوئے اس کو فروغ دینا اور فنکاروں کے مختلف کاموں کو نمایاں کرنا ہے۔

آرٹ گیلری کے دروازے عام عوام کے لیے کھولے گئے ہیں۔  فوٹو عرب نیوز

اثرا آرٹ گیلری کی ذمہ دار سلفا راوس نے بتایا ہے کہ نوجوان فنکاروں کے لیے تعلیمی نمائش ہے اور ہم نے بہت معروف اور اہم فنکاروں کو یہاں دعوت دی ہے جو بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کی نمائش کر رہے ہیں۔
اس نمائش میں ممتاز مقامی اور بین الاقوامی تخلیق کاروں کے عصری آرٹ کے نایاب نمونے پیش کئے گئے ہیں۔
سلطان بن فہد ، فرح بہبانی کی جانب سے تیار کئے گئے نمونے نمائش میں فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

خوبصورت تغرے آرٹ سے منسلک شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اثرا آرٹ گیلری میں مختلف نمائشوں، تقریبات اور سیمینازر کا اہتمام کیا جاتا ہے جو آرٹ کی سرپرستی اور رہنمائی  کرتے ہوئے یہاں آنے والوں کو فنکارانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بات چیت کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
 

شیئر: