Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ انیشیٹو نے سفرحج آسان بنادیا: پاکستانی وزیر مذہبی امور 

روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی شروعات پاکستان میں 2019 میں کی گئی تھی ( فوٹو: ایس پی اے)
پاکستانی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ ’روٹ ٹو مکہ انشیٹو  نے حج کا سفر آسان بنا دیا ہے ۔اس کےتحت عازمین حج کو عمدہ اور معیاری خدمات فراہم کی جارہی ہیں‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پاکستانی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی شروعات پاکستان میں 2019 کے حج  میں کی گئی تھی۔ ہر سال اس میں بہتری کی جارہی ہے‘۔ 
سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ’سعودی حکومت، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں حج اور مسجد نبوی کے زائرین کی گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے‘۔ 
پاکستانی وزیر نے کہا کہ’ روٹ ٹو مکہ انشیٹو کو کامیاب بنانے میں شریک تمام ادارے بھی ہمارے شکریہ اورتحسین کے مستحق  ہیں‘۔ 

شاہ فیصل مسجد کے امام محمد عطا الرحمان کا کہنا  ہے روٹ ٹو مکہ انشیٹو میں  ہر سال بہتری ہورہی ہے ( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں اسلام آباد میں شاہ فیصل جامع مسجد کے امام محمد عطا الرحمان نے کہا ہے کہ’ روٹ ٹو مکہ انشیٹو میں  ہر سال بہتری پیدا ہورہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ اس سال جو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت پیش کی جانے والی خدمات مزید بہتر ہوئی ہیں‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عطا الرحمان نے کہا کہ ’سعودی حکومت عازمین حج کو جو سہولتیں فراہم کررہی ہے اس سے سفر حج آسان ہوگیا ہے۔ انشیٹو میں شامل فریق معیاری خدمات کا اہتمام کررہے ہیں اور سہولتوں کی فراہمی میں اخلاص کا مظاہرہ کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: