Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ کے تحت کوڈنگ سروس کیا ہے؟

لگیج پر ٹیگ لگایا جاتا ہے جس میں تمام معلومات درج ہوتی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کے تحت حج پر آنے والوں کا سامان ان کی رہائش تک پہنچانے کے لیے کوڈنگ سروس کا بندوبست کیا گیا ہے۔’ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بنگلہ دیش سے حج پر آنے والوں کے سامان کی کوڈنگ کارروائی ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی گئی۔ جس کے  تحت حج پر آنے والوں کے سامان کی درجہ بندی ہوتی ہے اور لگیج پر ٹیگ (سٹیکر) لگایا جاتا ہے جس پر پرواز نمبر، حج پر آنے والے سے متعلق معلومات اور رہائش کا پتہ درج ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں عازم حج کے پاسپورٹ پر اس حوالے سے سٹیکر لگایا جاتا ہے اور عازم حج کو لگیج کے حوالے سے درج معلومات  کا کارڈ دیا جاتا ہے۔ 

روٹ ٹو مکہ پروگرام کے باعث حج زائرین کو آسانی فراہم کی جا رہی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کے تحت کوڈنگ کارروائی کا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ سامان جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ یا مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچنے پر براہ راست طیارے سے بسوں میں منتقل کردیا جاتا ہے۔ بسیں عازمین حج کو مکہ مکرمہ یا مدینہ  منورہ ان کی رہائش پر پہنچا دیتی ہیں جبکہ متعلقہ ادارے عازمین حج کا سامان طے شدہ پروگرام کے مطابق ان کی رہائش پر منتقل کرتے ہیں۔ 
سامان کے حوالے سے کوڈنگ سروس اس بات کی ضمانت ہے کہ ہر حاجی کا سامان اس کی رہائش پر پہنچے  گا اور ضائع نہیں ہو گا جبکہ حاجی  کے اپنے ملک کے ہوائی اڈے سے لے کر سعودی عرب کے متعلقہ ہوائی اڈے تک سفری کارروائی میں آسانی ہو جاتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: