Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ورلڈ اوشن ڈے‘ جدہ کے ساحلوں کی صفائی مہم کا آغاز

جدہ میونسپلٹی سمیت دیگر اداروں کی متعدد ٹیمیں بھی شریک ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت ماحولیات، پانی وزراعت مکہ ریجن کے تحت ’ورلڈ اوشن ڈے‘ کے حوالے سے جدہ کے ساحلوں کی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ 
مہم میں جدہ کے مختلف ساحلوں کی صفائی کے لیے جدہ میونسپلٹی سمیت دیگراداروں کی متعدد ٹیمیں بھی شریک ہیں ۔ 
سبق نیوز کے مطابق ساحلوں کی صفائی مہم میں جدہ ریجن کی کوسٹ گارڈ کے علاوہ سعودی ہلال الاحمراتھارٹی کے اہلکار اورغوطہ خور بھی شرکت کررہے ہیں۔ 
صفائی مہم میں 20 سے زیادہ غوطہ خور شریک ہیں جو سمندر کی تہہ سے میں موجود کچرا نکالیں گے۔  
 وزارت ماحولیات ، پانی و زراعت کے ریجنل ڈائریکٹرانجینئرماجد بن عبداللہ الخلیف نے کہا کہ ’صفائی مہم کا مقصد معاشرے میں صفائی کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے‘۔ 
صفائی مہم میں رضا کاروں کی بھی ایک بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے جنہوں نے ابحرکے ساحل کے بڑے حصہ کوصاف کیا جہاں تفریح کے لیے آنے والوں کی جانب سے مختلف نوعیت کا کچرا پھینکا گیا تھا۔ 
مہم میں شامل رضا کاورں کی جانب سے ساحلوں کو صاف رکھئے کے عنوان سے آگاہی پیغامات بھی جاری کیے جارہے ہیں۔ 

شیئر: