Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا ایکو سسٹم کو بڑھانے کے لیے ایس آر ایم جی اور نیوم کے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

نیوم ایس آر ایم جی کی میڈیا مہارت، وسیع پورٹ فولیو اور قائم کردہ شراکت داری سے فائدہ اٹھائے گا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے نیوم میڈیا انڈسٹریز کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق نیوم میڈیا انڈسٹریز سعودی عرب کے قلب میں موجود میڈیا اور تخلیقی صنعتوں کا ایک ترقی پذیر علاقائی مرکز ہے۔
ایم او یو، جس میں کئی شعبوں میں توجہ مرکوز کی گئی ہے، خطے میں میڈیا ایکو سسٹم کو بڑھانے کے لیے مشترکہ لگن کی نشاندہی کرتا ہے۔
نیوم سعودی عرب میں مواد کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ایس آر ایم جی کی میڈیا مہارت، وسیع پورٹ فولیو اور قائم کردہ شراکت داری سے فائدہ اٹھائے گا۔
یہ مملکت میں اس شعبے کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کو بنیاد بناتا ہے، جیسا کہ بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور نیوم کو عالمی معیار کے پروڈکشن ہب کے طور پر بڑھانا۔
ایس آر ایم جی کے موجودہ اور نئے شراکت دار دونوں برانڈز کے درمیان تعاون سے فائدہ اٹھائیں گے جس میں عالمی معیار کی پروڈکشن سہولیات بھی شامل ہیں۔
پروڈکشن سے آگے ایس آر ایم جی اور نیوم میڈیا انڈسٹریز خطے میں میڈیا ٹیلنٹ پول کی وسعت اور گہرائی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور انڈسٹری ٹریننگ پروگرام ڈیزائن کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس میں صحافت، سکرپٹ رائٹنگ اور پروڈکشن بھی شامل ہیں۔
نیوم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نظمی النصر نے کہا کہ ’نیوم کا مقصد انسانی ترقی کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کو از سر نو بیان کرنے کے لیے متعدد صنعتوں اور شعبوں میں جدت لانا ہے۔ نیوم میڈیا انڈسٹریز اس کی ایک مثال ہے۔ ہمارا مشن نیوم میں دنیا کا ایک بہترین میڈیا مرکز قائم کرنا ہے۔‘
ایم او یو پر دستخط کے حوالے سے ایس آر ایم جی کی چیف ایگزیگٹو آفیسر (سی ای او) جمانا الراشد نے کہا کہ ’یہ شراکت داری مینا (مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ) خطے میں میڈیا ایکو سسٹم کے لیے ایک اہم لمحے کی نمائندگی کرتی ہے۔ نیوم اور ایس آر ایم جی کے مل کر کام کرنے سے مقامی پروڈکشن کی صلاحیت اور استعداد میں اضافہ ہو گا، میڈیا ٹیکنالوجی کو تیز کریں گے اور صنعت کے لیے آمدنی کے نئے سلسلے بنائیں گے۔‘

شیئر: