Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارنر برادر اور ایس آر ایم جی عربی چینل الشرق ڈسکوری لانچ کریں گے

نیا چینل مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ناظرین کے لیے ہے (فوٹو: عرب نیوز)
میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے بڑے ادارے وارنر برادرز ڈسکوری اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) میں سے سب سے بڑے میڈیا گروپ ایس آر ایم جی نے عربی زبان کا چینل ’الشرق ڈسکوری‘ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ چینل مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ناظرین کے لیے ہے۔
الشرق ڈسکوری ایس آر ایم جی میں تازہ ترین اضافہ ہے۔
یہ نیا چینل مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ناظرین کو دنیا سے اور عالمی ناظرین کو خطے سے جوڑے گا۔
اس اشتراک کا مقصد وارنر برادرز ڈسکوری کا مینا کے خطے میں حکمت عملی کی توسیع اور ایس آر ایم جی کے پھیلاؤ کی حکمت عملی کو برقرار رکھنا ہے۔
دونوں اداروں کا مشترکہ مقصد متنوع مواد بنانا اور اس کی رسائی کو بہتر بنانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مینا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بڑی صنعت بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
سی ای ای مڈل ایسٹ اور ترکی کے جی ایم جیمی کوک کا کہنا ہے کہ ’مینا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ناقابل یقین تبدیلی سے گزر رہی ہے۔ اس میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ کنٹینٹ پلیئرز اور صارفین کو مواقع فراہم کر رہا ہے۔‘
ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا الراشد نے کہا کہ ’وارنر برادرز ڈسکوری کے ساتھ ہمارا نیا سٹریٹجک اشتراک متحرک اور زبردست عربی مواد کے ذریعے ہماری صلاحیت کو مزید تقویت دے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم مل کر کام کرنے کے لیے پرامید ہیں اور معیاری مواد فراہم کرنے کے ساتھ ملازمت کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔‘

شیئر: