Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوے ممالک سے حج کے لیے شاہی مہمانوں کی آمد مکمل

شاہی مہمانوں کا استقبال وزارت اسلامی امورکے عہدیداروں نے کیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں حج کرنے والے 1300 افراد نوے سے زیادہ ملکوں سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین حج و عمرہ پروگرام کے  تحت تمام شاہی مہمان جمعرا ت کو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔  
وزارت اسلامی امور شاہ سلمان کی ضیافت میں حج پر آنے والوں کے انتظامات کررہی ہے۔
اس سال نوے ملکوں سے 1300 شخصیات خادم حرمین شریفین کی دعوت پر حج کے لیے آئی ہیں ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ 

 

شیئر: