Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت کی ڈیجیٹل خدمات جو سفر حج کو آسان بناتی ہیں

خدمات کے ایک حصے کے طور پر حج سمارٹ کارڈ کا آغاز کیا گیا ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس کے حج سیزن کے لیے اپنے ڈیجیٹل سلوشنز پیکج کے ایک حصے کے طور پر حج سمارٹ کارڈ کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس کا مقصد عازمین حج کے سفر میں سہولت فراہم کرنا ہے جب وہ مناسک ادا کرتے ہیں، گمشدہ افراد کی رہنمائی اور حج گروپ کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں سہولت فراہم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سمارٹ کارڈ کے دو ورژن ہیں۔ ڈیجیٹل ورژن تک نسک ایپلیکیشن کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور یہ عازمینِ حج کی رہائش کی جگہ، صحت کے ریکارڈ، سفر کے پروگرام اور دیگر خدمات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرتا ہے۔
دریں اثنا، پرنٹ شدہ سمارٹ کارڈ میں شناختی نمبر، قومیت اور عازمینِ حج کی کمپنی کا پتہ جیسی تفصیلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں رسپانس کوڈ بھی شامل ہے۔
حج کارکنان عازمینِ حج کے ڈیٹا تک ایک مخصوص ایپ کے ذریعے مکمل طور پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں جس سے وہ جب بھی ضروری ہو ان کی مدد اور رہنمائی کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج اور عمرہ وزارت کے مطابق سمارٹ کارڈ مختلف ڈیجیٹل خدمات پیش کرتا ہے جس میں شکایت جمع کروانا، خدمات کی تشخیص اور اہم سائٹس کو نمایاں کرنے والا نقشہ شامل ہے۔
اس منصوبے کو پہلی بار چار سال قبل نافذ کیا گیا تھا۔ عازمین حج کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے وزارت کی ڈیجیٹل تبدیلی کے حصے کے طور پر تجربے کو ہر سال بہتر اور بہتر بنایا گیا ہے۔

شیئر: