Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردان یونیورسٹی 40 دن بعد کھول دی گئی

مردان.... مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کو 40 دن بعد کھول دیا گیا۔مردان ، چترال ، بونیر ، تیمرگرہ اور پبی کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ چاروں کیمپس میں پولیس کی نفری تعینات ہے۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ طلبہ کو چیکنگ کے بعد یونیورسٹی میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ولی خان یونیورسٹی میںشعبہ ماس کمیونیکیشن کے طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے قتل کردیا تھا۔13اپریل کو یونیورسٹی کے تمام کیمپس بند کردیئے گئے تھے۔ دریں اثناءیونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔دوسری جانب سرچ آپریشن کے دوران ہاسٹلز کے کمروں سے اسلحہ، منشیات اور نشہ آور ادویات برآمد کر لی گئیں۔

شیئر: