Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جدہ تاریخیہ’ کا بازار جہاں برسوں سے حجاج تحائف خرید رہے ہیں

حجاج قدیم علاقے سے جا نمازیں، تسبیحیں اور قیمتی پتھر خریدتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مختلف ممالک کے حجاج وطن واپسی سے قبل جدہ کے تاریخی بازاروں سے یادگاری تحائف کی خریداری کررہے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق جدہ شہر کے پرانے علاقے میں جسے جدہ تاریخیہ اور البلد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے حجاج اپنے رشتہ داروں اور احباب کے لیے نوادرخریدنا پسند کرتے ہیں۔
یہاں کے یادگاری تحائف بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ سیکڑوں سال سے حجاج جدہ تاریخیہ میں خریداری کو اپنا معمول بنائے ہوئے ہیں۔ 
حجاج جدہ کے قدیم علاقے سے جا نمازیں، تسبیحیں اور قیمتی پتھر خریدتے ہیں۔


 جدہ پہنچے والے حجاج  تاریخی مقامات کی سیر کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں خانہ کعبہ یا مسجد نبوی کی تصاویر والے زیورات خریدنا بھی پسند کرتے ہیں۔ یہاں انواع و اقسام کی کھجوروں اور ملبوسات کی دکانوں پر بھی حجاج دیکھے جا سکتےہیں۔ 
قرآنی آیات کے طغرے، حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ کی تصاویر میں بھی حجاج دلچسپی لیتے ہیں۔ 
مکہ سے جدہ پہنچے والے حجاج  تاریخی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔ جدہ کورنیش ان کی پسندیدہ جگہ ہے۔ جدہ فاؤنٹین دیکھنے کے لیے بھی ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں اور یہاں یادگار تصاویر بنواتے ہیں۔ 
جدہ آنے والے حجاج کا کہنا ہے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد جدہ کی سیر الگ لطف دیتی ہے۔
حجاج نے سعودی عرب دوبارہ آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

شیئر: