Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بدھ کو بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ

21 قیراط ایک گرام سونا 204.45 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 12 جولائی کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 204.45 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 203.29 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 233.66 ریال، 22 قیراط ایک گرام 214.18 اور18 قیراط 175.24 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,962.71 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,056.17 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,243.10 ریال اور ایک کلوگرام سونا 235,291.72 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: