Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل پروفیشن پرمٹ فیس 400 ریال ہوگی: وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود

منظور شدہ سوشل پروفیشن کےلیے درکار تعلیمی قابلیت کو پورا کرنا ہوگا( فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ سوشل پروفیشن پرمٹ فیس چار سو ریال ہوگی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سوشل پروفیشن پرمٹ کے منظور شدہ سوشل پروفیشن کے لیے درکار تعلیمی قابلیت کو پورا کرنا اور تحریری امتحان دینا ہوگا۔ اس کی فیس 150 ریال ہے، انٹرویو کے لیے سو ریال فیس ہوگی۔
پرمٹ کے اجرا کی فیس 150 ریال جبکہ پرمٹ میں توسیع کی فیس 150 ریال اور زائد المیعاد پرمٹ کی توسیع کی فیس 300 ریال ہوگی۔ 
سوشل پروفیشن سے مراد ماہر نفسیات، ذہنی معالج اور سماجی امور کے گائیڈ ہیں۔ 
سعودی عرب میں سماجی امور کے ماہر کی اوسط تنخواہ 10700 ریال سے 36100 ریال کے درمیان ہے جبکہ اوسط تنخواہ 22800 ریال مل رہی ہے۔ 
سوشل پروفیشن پریکٹس لا اور لائحہ عمل کے اجرا کا مقصد سماجی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا، اس پروفیشن کو منظم کرنا اور سماجی عمل کا معیار بہتر بنانا ہے۔
نئے قانون کے تحت سوشل پروفیشن سے منسلک افراد کو ایک وقت میں متعدد سوشل پروفیشن اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم  اس کےلیے پرمٹ حاصل کرنا ہو گا۔ 

شیئر: