Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کورنیش: سپاہی کو کچلنے والے کو سزا

جدہ ....یہاں فوجداری کی عدالت نے کورنیش پر پولیس اہلکار کو کچلنے والے اصل ملزم کو 18برس قید اور1800کوڑوں کی سزا سنادی۔ 18سالہ سعودی نوجوان صدیق الرشیدی نے پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچل دیا تھا۔ دوسرے اور تیسرے ملزمان کو 16برس قید اور 1600کوڑوں کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر 5کو 5،5برس قید کی سزا دی جائیگی۔ یہ پانچوں واردات میں شریک تھے۔ انکی شرکت ثابت ہوگئی ہے۔ جدہ پولیس نے کورنیش پر سیکیورٹی اہلکار پر حملے کے 5ملزمان کو 9مارچ کو گرفتار کیا تھا۔
 

شیئر: