Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکولوں کے پرنسپلز کو ہنگامی حالات میں آن لائن تعلیم کا اختیار

سعودی وزارت تعلیم نے اس حوالے سے گائیڈ بک جاری کی ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزرت تعلیم نے سکولوں کے پرنسپلز کو ہنگامی حالات میں آن لائن تعلیم کا اختیار استعمال کرنے کا حق دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزیر تعلیم یوسف البنیان نے ہنگامی حالات میں آن لائن تعلیم کے حوالے سے گائیڈ بک جاری کی ہے۔ 
وزارت تعلیم نے بیان میں کہا کہ’ اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔ ہنگامی حالات میں طلبہ اور اساتذہ کی سکول حاضری میں مشکلات ہوں تو ایسی صورت میں آن لائن تعلیم ہوگی‘۔ 
وزارت تعلیم نے آن لائن تعلیم کے حوالے سے ہنگامی حالات کی وضاحت بھی کی ہے۔ 
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری گائیڈ بک میں پرنسپلز کو بارش، خراب موسمی حالات میں سکول کی عمارت کی خرابی، خطرناک متعدی اور وبائی امراض کے باعث طلبہ کی صحت کو درپیش خطرات کی صورت میں پرنسپلز کو آن لائن تعلیم کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔ 
سکولوں کے پرنسپلز کو بین الاقوامی حالات اور سرکاری مہمانوں کے استقبال جیسے حالات میں بھی آن لائن تعلیم کا اختیار استعمال کرنے کا حق دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ حق اس وقت استعمال ہوگا جب صورتحال کا تقاضا یہ ہو کہ راستے بند کرنے پڑ رہے ہوں یا چھ ہفتے تک سکول کی عمارت بند کرنا ضروری ہو‘۔ 

شیئر: