Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیاح کا شدید گرمی میں سائیکل پر نجران سے ریاض کا سفر

لوگوں کو شدید گرمی میں میرا سفر حیران کیے ہوئے ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی سیاح ترکی عسیری نجران سے ریاض تک کا سفر سائیکل پر طے کرنے نکلے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترکی عسیری مملکت کی متعدد کمشنریوں کے پندرہ روزہ سفر پر تین روز قبل نجران سے روانہ ہوئے تھے۔ 

’شہریوں کو شدید گرمی میں میرا سفر حیران کیے ہوئے ہے‘ (فوٹو سبق)

سعودی مہم جو نے کہا کہ نجران سے ریاض تک پہنچنے کے لیے وہ 1100 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کریں گے۔ اس دوران وہ سعودی عرب کے شہروں اور کمشنریوں کے بارے میں قریب سے معلومات حاصل کریں گے۔ 
ترکی عسیری نے کہا کہ ’ہم وطن سائیکل پر سفر کرتے ہوئے دیکھ کر ہمدردی ظاہر کر رہے ہیں۔ انہیں شدید گرمی میں میرا سفر حیران کیے ہوئے ہے۔‘

’سفر کے دوران لوگ کچھ نہ کچھ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں‘ (فوٹو سبق)

عسیری کا کہنا ہے کہ ’لوگوں کو یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ میں سائیکل کے ذریعے سفر کر رہا ہوں اور اس پر کھانے پینے کا سامان، خیمہ اور ملبوسات بھی ہیں۔‘
 ’سفر کے دوران بہت سے لوگ گاڑی روک کر سلام دعا کرتے ہیں اور مجھے کچھ نہ کچھ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

’جان بوجھ کر گرمی کے موسم میں سائیکل سے سفر کا پروگرام بنایا‘ (فوٹو سبق)

سعودی مہم جو نے بتایا کہ ’جان بوجھ کر گرمی کے موسم میں سائیکل پر سفر کا پروگرام بنایا۔ مجھے گرمی اور سردی ایک جیسی لگتی ہے۔‘
’میں روزانہ صبح سویرے سائیکل پر سفر شروع کرتا ہوں اور دوپہر بارہ بجے تک سفر جاری رکھتا ہوں۔ اس کے بعد اگلے دن صبح تک آرام کرتا ہوں۔‘ 

روزانہ 80 کلومیٹر کا سفر کرکے اس وقت السلیل کمشنری پہنچا (فوٹو سبق)

مہم جو عسیری کا کہنا ہے کہ وہ روزمرہ کی روٹین سے نجات حاصل  کرنا چاہتے ہیں اور اپنے اندر مشکلات برداشت کرنے کی استعداد سے واقفیت بھی چاہتے ہیں۔
’روزانہ 80 کلومیٹر کا سفر کر کے اس وقت السلیل کمشنری پہنچا۔ نجران سے ریاض پہنچنے میں 15 دن لگیں گے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: