Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناقابل استعمال گاڑیوں کو ریکارڈ سے ہٹانے کی مہلت میں 13 دن باقی

مہلت کے بعد جرمانے بھی لیے جائیں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے یاد دہانی کرائی ہے کہ تباہ شدہ اور ناقابل استعمال  گاڑیوں کو ریکارڈ سے خارج کرانے کے لیے دی گئی مہلت 13 دن بعد ختم ہو جائے گی۔
عکاظ اخبار کے مطابق جو سعودی شہری یا مقیم غیرملکی مہلت کے اندر تباہ شدہ یا ناقابل استعمال  گاڑی اپنے  ریکارڈ سے ہٹوانے کی کارروائی کرا لیں گے وہ جرمانوں سے بچ جائیں گے۔
وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور تباہ شدہ اور ناقابل استعمال گاڑیوں کو فٹ پاتھوں، سڑکوں اور شہر کے مختلف مقامات سے ہٹوانے کی کارروائی کی نگرانی کر رہی ہے۔
سعودی حکومت نے تنبیہ کی ہے کہ تباہ شدہ یا ناقابل استعمال گاڑی مہلت کے اندر ریکارڈ سے  نہ ہٹوانے کی صورت میں جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گاڑیوں پر سٹیکر لگائے جائیں گے۔
اس حوالے سے یہ بھی چیک کیا جائے  گا کہ گاڑی کس کی ملکیت ہے اور اس حوالے  سے کوئی رپورٹ تو نہیں ہے۔ اس کے بعد گاڑی اٹھوا لی جائے گی۔
نوے روز کے دوران محکمہ  ٹریفک سے رجوع نہ کرنے کی صورت میں تادیبی کارروائی شروع کردی جائے گی۔ گاڑی کے مالک سے اسے اٹھوانے کی فیس بھی وصول کی جائے  گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: