Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تباہ شدہ اور ناقابل استعمال گاڑیوں کو ریکارڈ سے خارج کرانے کی مہلت

مہلت کا آغاز یکم مارچ 2022 سے ہوگا- (فوٹو ٹوئٹر)
محکمہ  ٹریفک نے کہا ہے کہ تباہ شدہ یا ناقابل استعمال گاڑیوں کا ریکارڈ خارج کرانے کے لیے ان کے مالکان کو ایک سال کی مہلت دی جا رہی ہے اور اس آغاز یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔
اس دوران تباہ شدہ یا ناقابل استعمال گاڑیوں کے مالکان مذکورہ گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے خارج کرا سکتے ہیں۔ ان سے مہلت کے دوران وہیکل رجسٹریشن تجدید فیس اور تاخیر کے جرمانے نہیں لیے جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ناقابل استعمال یا تباہ شدہ گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے خارج کرانے کے لیے ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔
یہ  بھی ضروری ہوگا کہ وہیکل رجسٹریشن مؤثر ہو اور  تشلیح کی دکان کے ساتھ گاڑی کے سودے کی دستاویز، نمبر پلیٹس اور  وہیکل رجسٹریشن کارڈ پیش کرنا ہوگا-
محکمہ  ٹریفک نے مذکورہ گاڑیوں کو مالکان کے ریکارڈ سے خارج کرانے کی کارروائی بیان کرتے ہوئے  کہا کہ مطلوبہ گاڑی رجسٹرڈ تشلیح یا رجسٹرڈ  سکریپ سینٹر کے حوالے کی جائے۔
اس کے بعد گاڑی کی نمبر پلیٹ اور وہیکل رجسٹریشن کارڈ قریب ترین ٹریفک دفتر کے حوالے کردیا جائے۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اگر  تباہ شدہ یا ناقابل استعمال گاڑی کے مالک کا انتقال ہوگیا ہو تو اس کے وارثوں کا شرعی وکیل گاڑی کو رجسٹرڈ تشلیح سینٹر یا رجسٹرڈ سکریپ سینٹر کے حوالے کردے اور پھر قریب ترین ٹریفک ادارے پہنچ کر اس کی نمبر پلیٹ اور وہیکل رجسٹریشن کارڈ پیش کردے۔
محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ اگر تباہ شدہ یا ناقابل استعمال گاڑی مملکت کے باہر ہو تو متعلقہ ملک کے کسٹم سے تصدیق شدہ خط پیش کیا جائے جس میں گاڑی کی کنڈیشن ریکارڈ کی گئی ہو۔
اس کے بعد وہ خط گاڑی کی نمبر پلیٹس اور وہیکل رجسٹریشن کارڈ قریب ترین ٹریفک ادارے کو پہنچا دیا جائے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: