Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فنڈ بہا ماس کو دس ملین ڈالر کا ترقیاتی قرض دے گا، معاہدے پر دستخط

کاروباری انکیوبیشن مراکز کی تعمیر شامل ہو گی (فوٹو: ٹوئٹر سعودی ترقیاتی فنڈ)
سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان المرشد نے بہاماس کی وزارت سیاحت، سرمایہ کاری اور ہوابازی کے نائب وزیر اعظم آئزاک چیسٹر کوپر کے ساتھ 10 ملین ڈالر کے ترقیاتی قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے ہیڈکوارٹر میں دستخط کیے گئے۔
اس معاہدے میں بہاماس کے تین جزیروں میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں مدد کے لیے کاروباری انکیوبیشن مراکز کی تعمیر شامل ہو گی جو ترقی پذیر ممالک اور چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں (ایس آئی ڈی ایس) میں پائیدار اقتصادی ترقی کی سپورٹ کے لیے سعودی فنڈ برائے ترقی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
1975 میں اپنے آغاز کے بعد سے سعودی فنڈ برائے ترقی نے 88 ممالک میں 700 سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کو نافذ کیا ہے۔
10 بلین ڈالر ترقیاتی قرض کے معاہدے پر دستخط بہاماس میں سعودی فنڈ برائے ترقی کی پہلی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں جس سے فنڈ سے ترقیاتی منصوبے کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے والا ملک 89 واں ہے۔
یہ قرض نئے کاروباری منصوبوں کی ترقی میں معاونت کے لیے وقف کاروباری انکیوبیشن سینٹرز کے قیام میں سہولت فراہم کرے گا خاص طور پر یہ ناساو جزیرے پر 50 چھوٹے کاروبار، ایکوما جزیرے پر 25 اور گرینڈ بہاما جزیرے پر 25 چھوٹے کاروباروں کو ایڈجسٹ کریں گے۔
تعمیر کیے جانے والے کینٹرز میں آن سائٹ تجرباتی ٹور، آف سائٹ سیر، ریٹیلرز، مقامی کھانے اور مشروبات کے آؤٹ لیٹس شامل ہوں گے جو بہاماس اور وسیع خطے میں کاروبار کو فروغ دینے اور اقتصادی ترقی کو تحریک دینے میں مدد فراہم کریں گے۔
یہ منصوبہ بہاماس میں سیاحت کے شعبے کو بڑھانے، براہ راست اور بالواسطہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف خاص طور پر ایس ڈی جی 8 (مناسب کام اور اقتصادی ترقی) اور ایس ڈی جی 9 (صنعت، اختراعات اور انفراسٹرکچر) کو حاصل کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
بہا ماس کے وزیر آئزاک چیسٹر کوپر نے کہا کہ ’ یہ معاہدہ سعودی فنڈ برائے ترقی کے ذریعے سعودی عرب کی حمایت کے ساتھ پائیدار ترقی کی طرف ہماری قوم کے سفر میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ آنے والے بزنس انکیوبیشن سینٹرز ہمارے خواہشمند کاروباری افراد کے لیے انٹرپرینر کے طور پر کام کریں گے۔ روزگار کی تخلیق کو تیز کرنے اور ہمارے سیاحت کے شعبے کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔ یہ شراکت داری خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے‘۔
سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان المرشد نے کہا کہ ’ ایس ایف ڈی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے سفر کی سپورٹ کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک اور چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں میں پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ پراجیکٹ بہاماس میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، سیاحت کے شعبے میں نئے کاروبار اور ملازمت کے مواقع کی فراہمی کے ذریعے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ معاہدہ دنیا بھر میں ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ، خوشحال اور پائیدار مستقبل کے حصول کے لیے ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے‘۔

شیئر: